کائونٹی کرکٹ، پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے

فاسٹ بولر محمد عباس کے این او سی میں توسیع کی گئی ہے: پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 14 مئی 2026 14:17

کائونٹی کرکٹ، پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 مئی 2026ء )  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے۔ 
پی سی بی کے مطابق کرکٹر حسن علی، محمد علی ، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ فاسٹ بولر محمد عباس کے این او سی میں توسیع کی گئی ہے۔ 

پی سی بی نے بتایا کہ حسن علی کو یارکشائر کاؤنٹی کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے جب کہ محمد علی، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو انگلینڈ کی لیگ کے لیے این او سی دیا گیا۔ 
پی سی بی کے مطابق محمد عباس کو ڈربی شائر کے لیے کھیلنے کے لیے این او سی میں توسیع کی گئی ہے۔