سابق قومی بیڈمنٹن چیمپیئن پلواشہ بشیر نے کینیڈا میں ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت لیا

جمعرات 14 مئی 2026 13:55

سابق قومی بیڈمنٹن چیمپیئن پلواشہ بشیر نے کینیڈا میں ماسٹرز ٹورنامنٹ ..
اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2026ء) پاکستان کی سابق قومی بیڈمنٹن چیمپئن پلواشہ بشیر نے کینیڈا میں ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت لیا۔پلواشہ بشیر نے کینڈین ماسٹرز ٹورنامنٹ میں 35 ایج گروپ کا ویمن سنگلز ٹائٹل جیتا۔

(جاری ہے)

پاکستانی اسٹار پلیئر نے فائنل میں کینیڈا کی ٹاپ سیڈ پلیئر اینا رائس کو شکست دی۔ شاندار کامیابی کے بعد پلواشہ کا کہنا تھا کہ کینیڈین ماسٹرز چیمپئن شپ میں مختلف ملکوں کے 300 سے زائد پلیئرز شریک تھے۔انہوں نے کہا کہ ماسٹرز کیٹیگری میں شرکت کا مطلب یہ نہیں کہ میرا اوپن کیٹیگری کیریئر ختم ہوگیا۔پلواشہ کا کہنا تھا کہ کینیڈین ماسٹرز چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے پر فخر ہے۔