اٹالین اوپن ٹینس ویمنزسنگلز ،کوکوگف اور ایلینا سویٹولینا فائنل میں داخل،آئیگا سویٹیک باہر

جمعہ 15 مئی 2026 12:10

اٹالین اوپن ٹینس  ویمنزسنگلز ،کوکوگف اور ایلینا سویٹولینا فائنل  میں ..
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2026ء) امریکی نامور ٹینس سٹار،دو گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ کوکوگف اور یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ایلینا سویٹولینا اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں ۔ ای ایس پی این کے مطابق امریکا کی 22 سالہ کوکوگف نے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میچ میں رومانیہ کی حریف ٹینس کھلاڑی سورانا کرسٹیا کو مات دی جبکہ یوکرین کی 31 سالہ ایلیناسویٹولینا نے ویمنز سنگلز ٹاپ ایٹ میچ میں 24 سالہ پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار، ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ اور چھ گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آئیگانٹالی سویٹیک کو شکست دی ۔

اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اٹلی میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں امریکا کی 22 سالہ کوکوگف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے رومانیہ کی حریف ٹینس کھلاڑی سورانا کرسٹیا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں فاتح کوکوگف کا مقابلہ یوکرین کی 31 سالہ ایلیناسویٹولینا سے ہوگا۔

ایلینا سویٹولینا نے اپنے ٹاپ فور میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 24 سالہ پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار، ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ اور چھ گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آئیگانٹالی سویٹیک 4-6،6-2 اور 2-6سے ہرا کر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :