جینک سنر نے نوویک جوکووچ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا،اٹالین اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں داخل
جمعہ 15 مئی 2026 12:10
(جاری ہے)
مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے میچ میں 24 سالہ اٹلی کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون جینک سنر نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی آندرے روبلوف کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈکے لئے کوالیفائی کرلیا۔
24 سالہ جینک سنر اب دنیائے ٹینس کے دوسرے کھلاڑی بننے کے قریب ہیں جنہوں نے تمام نو ماسٹرز 1000 ٹائٹلز اپنے نام کیے ہوں، اس سے قبل یہ اعزاز صرف سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار نوویک جوکووچ کے پاس تھا۔جینک سنر گزشتہ 47 میچز میں سے 45 جیت چکے ہیں، جبکہ رواں سال انڈین ویلز، میامی، مونٹی کارلو اور میڈرڈ ماسٹرز ٹائٹلز بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔اس فتح کے بعد جینک سنر نے رواں سیزن کے پہلے پانچوں ماسٹرز ٹورنامنٹس کے سیمی فائنل میں پہنچ کر رافیل نڈال کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔ اپنی جیت کے بعد جذباتی انداز میں گفتگو کرتے ہوئے جینک سنر نے کہا کہ وہ ریکارڈز کے بجائے اپنی تاریخ بنانے کے لیے کھیلتے ہیں، تاہم ہوم گراؤنڈ پر یہ کامیابی ان کے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔ اگر جینک سنر یہ ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ 50 سال بعد روم میں ٹائٹل جیتنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی بن جائیں گے۔کوارٹر فائنل رائونڈ کے ایک اور میچ میں روس کے ہی ڈینیئل مدویدیف نے سخت مقابلے کے بعد ہسپانوی ٹینس کھلاڑی مارٹن لینڈالس کو 6-1، 4-6 اور 5-7سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک شکستوں کا نیا ریکارڈ بن گیا
-
بچوں کو شادی سے پہلے موبائل نہ دینے کا بیان ، شاہد آفریدی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کیلئے35 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
-
مارشل گرانولرز اور ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی
-
فہیم اشرف کا ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کیلئے یارکشائر سے معاہدہ
-
آئی پی ایل ، بھارتی بورڈ کے اعلیٰ عہدیدارہی کرکٹرز کو بلیک میل کرنے لگے
-
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل گانا ’’دائی دائی‘‘باضابطہ طور پر جاری
-
دنیا کے سب سے بڑے فٹ بال ایونٹ فیفا میں اب موسیقی کا بھی تڑکا لگے گا
-
ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کیلئے 35 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
-
پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ (کل)سے سلہٹ میں شروع ہو گا
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی 52ویں سالگرہ 28 مئی کو منائی جائے گی
-
ون ڈے میچ میں 883 رنز کا ہدف، 143 گیندوں پر ٹرپل سنچری، نئی تاریخ رقم ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.