حکومت نے محدود وسائل کے باوجود سولر کی حوصلہ افزائی کی ، بلال اظہر کیانی

جمعہ 15 مئی 2026 15:25

حکومت نے محدود وسائل کے باوجود سولر کی حوصلہ افزائی کی ، بلال اظہر کیانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2026ء) وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ہم عوام کے ساتھ وہ نہیں کریں گے جو پی ٹی آئی کی حکومت نے کیا ،حکومت نے محدود وسائل کے باوجود سولر کی حوصلہ افزائی کی ہے۔جمعے کو قومی اسمبلی میں وقفہ سولات کے دوران ثمینہ خالد گھرکی نے سوال کیا کہ سولر کی امپورٹ میں انڈر انوائسنگ کے کیسز کو کیسے چیک کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جواب میں بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ایف بی آر کے مطابق سولر میں انڈر انوائسنگ نہیں کی گئی۔شہریار آفریدی نے سوال کیا کہ حکومت عام آدمی کو سولر میں کیا ریلیف دینے جا رہی ہے۔بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ہم عوام کے ساتھ وہ نہیں کرنے جا رہے جو آپ کی حکومت نے کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت سولر کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے،محدود وسائل کے باوجود 129 ارب کی سبسڈی دی۔