آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیر انتظام دربار گیلانیاں میں ختم شریف کا اہتمام کیا گیا

اولیائے کرام کے آستانے رشد و ہدایت کے سرچشمے اور امن و سلامتی کے مرکز ہیں،سردار عتیق احمد خان کا خطاب

جمعہ 15 مئی 2026 14:10

ْمظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2026ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیر انتظام دربار گیلانیاں میں ختم شریف کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کی خصوصی شرکت۔علمائے کرام، مختلف پیرخانوں سے صاحبزادگان، مسلم کانفرنس کے عہدیداران، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداران و کارکنان اور عوام عللاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

سابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیراولیاء کی سرزمین ہے اور اولیا ء اللہ کے آستانے رشدو ہدایت کے مراکز ہیں اللہ تعالی ان آستانوں کی حفاظت اور رونقیں بحال رکھے ان آستانوں نے بہت سے ادوار دیکھے ہیں لیکن ان آستانوں کی روایات برقرار رہیں جس نے بھی آستانوں کی عقیدت و محبت کے تحت خدمت کی او ر قدم اٹھایا اسے عزت و وقار ملاہے۔

(جاری ہے)

اولیا ء کرام کے آستانے امن و امان کے آشیانے ہیں اولیا ء کرام نے ہمیشہ امن، محبت اور بھائی چارے کا درس دیاہے۔انہوں نے کہا کہ اولیا ء کرام کے آستانے محبت بھائی چارے کادرس دیتے ہیں اولیا ء کرام اللہ کرام کے معرفت کے بہترین ذریعہ ہیں اور آستانے اللہ تعالی کی تجلیات کے مراکز ہیں جو ہمیشہ ہمیشہ قائم رہے گے انہوں نے کہاہے ۔دین اسلام کی ترویج و اشاعت میں اولیاء اور علماء کرام نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔

اولیائے کرام کے آستانے رشد و ہدایت کے سرچشمے اور امن و سلامتی کے مرکز ہیں۔انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ اپنے کردار سے لاتعدادلوگوں کوگمراہی کے اندھیروں سے نکال کر راہ حق پر گامزن کی۔ اولیاء اللہ نے ہمیشہ امن و محبت کے پیغام کو فروغ دیا کیونکہ امن و محبت دین اسلام کی بنیاداور روح ہے، اس موقع پر ملک کی سلامتی، پاک فوج کی کامیابی ، تحریک آزادی ، تحریک آزادی کشمیر اور پاک فوج کے شہداء کے بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔

ختم شریف میں سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان ، ممتاز عالم دین جامعہ برکاتیہ علامہ حمید الدین برکتی ، سجادہ نشین سوہاوہ شریف ، سردار عثمان علی ، سید یاسرنقوی ایڈووکیٹ ، سجاد انور عباسی ، سید غلام مصطفی شاہ نقوی ،سید تصور موسوی ،صوفی اسرار عباسی ، وحید خان مغل ،ذیشان عباسی ، الطاف عباسی ، سجاد قریشی ، مبشر جانداد ، سکندر حبیب ، خواجہ عنان پلہاجی ، قذافی الطاف ،شاہ رخ عباسی ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔