نرسنگ سٹاف کو جنرل ڈیوٹی پر مامور کرنے پر پابندی عائد

جمعہ 15 مئی 2026 14:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2026ء) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے نرسنگ سٹاف کو جنرل ڈیوٹی پر مامور کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں کہ کسی بھی نرس کو اس کی اصل تعیناتی سے ہٹ کر ڈیوٹی پر نہ لگایا جائے۔مراسلے کے مطابق نرسز کو جنرل ڈیوٹی پر لگانے سے علاج معالجے کی فراہمی متاثر ہو رہی تھی، جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ نے ہدایت کی ہے کہ نرسنگ سٹاف صرف اسی پوسٹ پر کام کرے جس کے لیے انہیں تنخواہ دی جاتی ہے۔ڈی جی نرسنگ، ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس اور نرسنگ کالجز کے پرنسپلز کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام ادارے ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد ہسپتالوں میں نرسنگ سروسز کو بہتر بنانا اور مریضوں کو معیاری علاج کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :