وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے رہنما پاکستان مسلم لیگ خواجہ رمیض حسن کی قیادت میں منڈی بہاؤالدین چیمبر، وزیرآباد چیمبر، حافظ آباد چیمبر، خیبر چیمبر اور تاجر برادری کے وفد نے ملاقات کی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 15 مئی 2026 16:05

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے رہنما پاکستان مسلم لیگ خواجہ رمیض حسن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2026ء) ملاقات میں سید جواد حسین کاظمی (خیبر چیمبر آف کامرس)، ڈاکٹر مظاہر حسین (صدر وزیرآباد چیمبر آف کامرس)، تنویر ساجد (جنرل سیکرٹری حافظ آباد چیمبر)، تصدق ندیم (ٹریڈرز ایسوسی ایشن جہلم)، راجہ عمار یاسر نمبردار (نیویارک، امریکہ) اور سید ظفر حسین زیدی (جنرل سیکرٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن و ایگزیکٹو ممبر منڈی بہاؤالدین چیمبر) نے شرکت کی۔

(جاری ہے)



ملاقات میں ملک کی تجارتی صورتحال، صنعت و تجارت کو درپیش مسائل اور سمندر پار پاکستانیوں کے تجارتی تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ چوہدری سالک حسین نے تاجر برادری کے تحفظات سنتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ حکومت مقامی صنعت کے فروغ، تاجروں کے مسائل کے حل اور معاشی استحکام کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :