ایم سی سی ٹانگسین ریسورسز لیمیٹڈ معدنی وسائل، تانبے اور سونے میں بہت اہمیت کا حامل ہے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل
جمعہ 22 مئی 2026 19:50
(جاری ہے)
وفاقی حکومت کے تعاون سے ہم اس تعاون کو مضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ مذکورہ منصوبے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ان وسائل سے موجودہ اور آنے والی نسلوں کو فائدہ پہنچے۔
جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، جمعیت علمائے اسلام کے عطاء الحق اور سید محمود شاہ بھی گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کے ہمراہ تھے جبکہ ایم سی سی ٹانگسین ریسورسز لیمیٹڈ کی جانب سے چیئرمین جی چنگ وانگ ، جنرل سیکرٹری ہونگیانگ ژانگ ، آفس ڈائریکٹر ہوئی وانگ اور ڈپٹی ڈائریک جئی چن موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان کا معاشی مستقبل بلوچستان کے مستقبل سے وابستہ ہے اور چین ۔پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین کے ساتھ ہماری شراکت داری سے گہرا تعلق ہے۔ بلوچستان میں سٹریٹجک مقام، وسیع معدنی دولت اور بلیو اکانومی میں نمایاں صلاحیت موجود ہے،ہمارے قدرتی وسائل خطے کے معاشی منظرنامے کو بدل سکتے ہیں اور لاکھوں لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان میں خاص طور پر معدنیات کی ترقی، پروسیسنگ اور متعلقہ انفراسٹرکچر میں زیادہ چینی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں، بلوچستان کی حکومت ایک مستحکم، محفوظ اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ اس شراکت داری کے ذریعے ہم اپنے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع ، انفراسٹرکچر کو مضبوط کریں گے اور بلوچستان کو تجارت اور صنعت کا اہم مرکز بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بحیثیت گورنر بلوچستان ایم سی سی ٹانگسین ریسورسز لیمیٹڈ کی قیادت کا ان کے عزم اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا ان کے وژن کیلئے شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان اور چین ملکر مشترکہ ترقی، خوشحالی اور جدت کاری کا مستقبل تعمیر کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ کر28.9فیصد تک پہنچ گئی
-
نوجوانوں کی صلاحیتوں کو قومی معیشت کی طاقت بنانے کا وقت آ گیا، حکومت ہر قابل نوجوان کے ساتھ کھڑی ہے۔ رانا مشہود
-
وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی زیرصدارت نیشنل ویٹ اوورسائٹ کمیٹی کا 13 واں اجلاس، غیر قانونی گندم کی تجارت اور جعلی بیج کمپنیوں کے لیے کوئی رعایت نہیں، رانا تنویر حسین
-
غیر قانونی گندم کی تجارت اور جعلی بیج کمپنیوں کے لیے کوئی رعایت نہیں، رانا تنویرحسین
-
گورنرخیبرپختونخوا نے شندور پولو فیسٹیول کاافتتاح کردیا
-
پنجاب بھر میں 1302 ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق، 1485 زخمی
-
نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی ،میرٹ پر مواقع دیکر پاکستان کو عالمی قیادت کی صف میں شامل کیا جا سکتا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
ملک میں طویل المدتی بنیادوں پر غربت میں نمایاں کمی ریکارڈ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پشاورمیں خیبرپختونخوا پولیس کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ
-
وفاقی وزیر توانائی سے سپین کے سفیر کی قیادت میں ہسپانوی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
ملک میں شرح خواندگی 63 فیصد ریکارڈ، مردوں میں 73 فیصد اور خواتین میں 54 فیصد رہی،اقتصادی سروے
-
روات پولیس نے فحش ویب سائٹس پرلائیو سٹریمنگ کے ذریعے فحش و نازیبا ویڈیوز شئیر کرنے والا گینگ گرفتار کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.