پنجاب،مختلف شہروں میں آپریشنز، 13 دہشتگرد گرفتار

کارروائی لاہور، ساہیوال، ملتان، جہلم، منڈی بہاؤالدین، جھنگ، چنیوٹ اور میانوالی میں کی گئی

ہفتہ 23 مئی 2026 17:37

پنجاب،مختلف شہروں میں آپریشنز، 13 دہشتگرد گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2026ء) پنجاب کے مختلف شہروں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے آپریشنز میں 13 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائی لاہور، ساہیوال، ملتان، جہلم، منڈی بہاؤالدین، جھنگ، چنیوٹ اور میانوالی میں کی گئی۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق صوبائی دارالخلافہ لاہور سے فتنہ الخوارج کے خطرناک دہشت گرد مختار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی، ڈیٹونیٹر برآمد کیے گئے ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔