پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں میں منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

ہفتہ 23 مئی 2026 17:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2026ء) پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں کے سلسلہ میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے،جہاں کھلاڑیوں کی فٹنس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

کیمپ کے دوران کھلاڑیوں نے جم میں فٹنس سیشن میں حصہ لیا جبکہ اس سے قبل کوچز کی نگرانی میں گرائونڈ میں بھرپور ٹریننگ بھی کی گئی۔کوچنگ سٹاف کھلاڑیوں کی جسمانی استعداد اور کھیل کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف مشقوں پر توجہ دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :