پی سی بی لائیو کی کامیاب لانچنگ کے بعد قومی کرکٹرز کی خصوصی پرومو وڈیوز جاری

پیر 25 مئی 2026 17:07

پی سی بی لائیو کی کامیاب لانچنگ کے بعد قومی کرکٹرز کی خصوصی پرومو وڈیوز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2026ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پی سی بی لائیو کی کامیاب لانچنگ کے بعد قومی کرکٹرز کی خصوصی پرومو وڈیوز جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پرومو ویڈیوز میں شائقین کو پی سی بی لائیو ایپ ڈاون لوڈ کرنے اور پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ون ڈے سیریز براہِ راست دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے۔ترجمان پی سی بیکے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز 30 مئی سے شروع ہوگی، جسے پی سی بی لائیو پر مفت اور خصوصی طور پر نشر کیا جائے گا۔ شائقین میچز موبائل فون، ٹیبلٹ اور دیگر ڈیوائسز پر لائیو دیکھ سکیں گے۔