لاطینی پاپ اسٹارشکیرا کے فیفا ورلڈ کپ گانے کی ویڈیو جاری

پیر 25 مئی 2026 14:16

لاطینی پاپ اسٹارشکیرا کے فیفا ورلڈ کپ گانے کی ویڈیو جاری
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2026ء) فٹ بال اور میوزک کے شائقین کا انتظار ختم، لاطینی پاپ اسٹار شکیرا کے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آفیشل گانے ’Dai Dai‘ کی شاندار ویڈیو جاری کردی گئی۔گانے کی ویڈیو میں نائجیرین سپر اسٹار برنا بوائے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

لیونل میسی، ایرلنک ہالینڈ، کیلیان مباپے اور ہیری کین سمیت فٹ بال کے عالمی ستاروں نے ویڈیو کو چار چاند لگا دیے۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن (فیفا) کے اعلان کردہ پلان کے مطابق، 2026 کا ورلڈ کپ باضابطہ طور پر 11 جون سے شروع ہوگا اور 19 جولائی تک چلے گا۔ اس ایونٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھ کر 48 ہونے کی وجہ سے یہ پچھلے کئی ٹورنامنٹس کے مقابلے لمبا ورلڈ کپ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :