سعید انور، وسیم اکرم اور فخرِ عالم کی حج کے موقع پر لی گئی تصاویر وائرل

پیر 25 مئی 2026 17:46

سعید انور، وسیم اکرم اور فخرِ عالم کی حج کے موقع پر لی گئی تصاویر وائرل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2026ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید انور کی حج کے موقع پر لی گئی تصاویر سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

(جاری ہے)

سعید انور جب سے تبلیغ کی طرف گئے ہیں وہ لائم لائٹ میں نہیں آتے، ان کی تصاویر کبھی کبھار ہی سامنے آتی ہیں، حج کے موقع پر سامنے آنے والی ان کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعید انور کے ساتھ تبلیغی بیان کے دوران سابق کپتان وسیم اکرم، صباح الحق اور گلوکار و اینکر فخر عالم بھی موجود ہیں۔وسیم اکرم، مصباح الحق اور فخر عالم ایک ساتھ حج کرنے گئے ہوئے ہیں۔سعید انور کی تصاویر گلوکار اور اینکر فخر عالم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔