بائرن میونخ نے سٹٹ گارڈ کو شکست دیکر جرمن فٹبال کپ کا ٹائٹل جیت لیا

پیر 25 مئی 2026 14:16

بائرن میونخ نے سٹٹ گارڈ کو شکست دیکر جرمن فٹبال کپ کا ٹائٹل جیت لیا
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2026ء) بائرن میونخ نے سٹٹ گارٹ کو شکست دے کر جرمن فٹبال کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ایونٹ کے فائنل مقابلے میں بائرن میونخ نے سٹٹ گارٹ کی ایک نہ چلنے دی، بائرن نے سٹٹ گارٹ کو 0-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم بائرن میونخ کی جانب سے ہیری کین نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہیٹرک کی، بائرن میونخ نے 21ویں بار جرمن فٹبال کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :