بمراہ کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ناپسندیدہ ریکارڈ، آئی پی ایل 2026میں مایوس کن کارکردگی

پیر 25 مئی 2026 17:46

بمراہ کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ناپسندیدہ ریکارڈ، آئی پی ایل 2026میں مایوس ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2026ء) بھارت کے اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ کا ناپسندیدہ اور منفرد ریکارڈ بنا لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کا آئی پی ایل 2026 کا سیزن انتہائی مایوس کن رہا ہے، وہ ٹورنامنٹ میں ممبئی انڈینز کی جانب سے کھیل رہے تھے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں بھارتی پیسر جسپریت بمراہ ہر وکٹ کے لیے 100سے زائد رنز دینے والے پہلے بولر بن گئے، بمراہ نے ممبئی انڈینز کے لیے کھیلتے ہوئے 13میچوں میں 8.37کے اکانومی ریٹ سے 294رنز دیے۔

بھارتی کھلاڑی جسپریت بمراہ سیزن کے کسی بھی میچ میں ایک سے زیادہ وکٹ حاصل نہ کر سکے، وہ آئی پی ایل کے 13میچوں میں صرف 4وکٹیں حاصل کر سکے۔آئی پی ایل 2026ء میں بمراہ کی بولنگ اوسط 102.50اور اسٹرائیک ریٹ 73.50رہا جبکہ ان کا ریکارڈ 40 اوورز کی کم از کم اہلیت کے معیار کو بنیاد بنا کر نکالا گیا ہے۔