شہر راولاکوٹ سے بھارت کی مخبری کرنے والے دو اور نوجوان گرفتار کر لیے گئے

ہفتہ 23 مئی 2026 23:11

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2026ء) کشمیر کے شہر راولاکوٹ سے بھارت کی مخبری کرنے والے دو اور نوجوان گرفتار کر لیے مصدقہ اطلاع کے مطابق جامع مسجد القدس کے بائر کھڑے ہو کر فوٹو گرافی کرتے مشکوک نوجوانوں عبد الصمد آفتاب اور موزن ظہیر قوم راجپوت سکنہ تراڑ راولاکوٹ کو حراست میں لیا ان کی تلاشی کے دوران فون سے راولاکوٹ شہر کے مختلف مقامات کی تصاویر بھارت کو بھجنے کا انکشاف ہوا جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے ریاست مخالف سرگرمیوں میں حصہ لینے ایف آئی آر درج کر کے کاروائی شروع کر دی چند ماہ قبل بھی راولاکوٹ سے فاروڈ کہوٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو ویڈیو اور فوٹو گرافی کر کے بھارت کی مخبری کرنے گرفتار کیا گیا تھا راولاکوٹ کی جس مسجد سے مزکورہ نوجوان گرفتار ہوئے اس مسجد میں بھارتی مقبوضہ پونچھ کے ایک اہم حریت پسند کو پاکستان کے شہری نے دوران نماز فجر شہید کر دیا تھا راولاکوٹ میں بھارت کی جانب سے نوجوانوں میں بڑھتی آلہ کار ی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔