جناح کرکٹ سٹیڈیم اوکاڑہ میں مدارس سپورٹس فیسٹیول کا شاندار انعقاد

ہفتہ 23 مئی 2026 20:14

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2026ء) جناح کرکٹ سٹیڈیم اوکاڑہ میں مدارس سپورٹس فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے رنگا رنگ فیسٹول کا افتتاح کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مدارس کے طلبہ کے لیے "مدارس سپورٹس فیسٹیول" میں علماء کرام، مدارس کے انچارجز اور طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جس کے تحت مدارس کے مابین کرکٹ، والی بال اور فٹ بال کے سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے خود کرکٹ بال کو ہٹ لگا کر کرکٹ میچوں کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل فدا افتخار میر سمیت اساتذہ اور مدارس کے طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ مدارس کے طلبہ ہمارا اثاثہ ہیں اور انہیں زندگی کے ہر شعبے بشمول کھیلوں میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد سے طلبہ میں مثبت اور صحت مند رجحانات کو فروغ ملے گا۔ \378

متعلقہ عنوان :