ملک بھر میں عیدالاضحی پر گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا

پنجاب میں عید کے تینوں روز صارفین کو 18گھنٹے گیس فراہم کی جائیگی

پیر 25 مئی 2026 17:02

ملک بھر میں عیدالاضحی پر گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2026ء) ملک بھر میں عید الاضحی پر گیس فراہمی کا شیڈول جاری کر دیاگیا ۔پنجاب میں عید کے تینوں روز صارفین کو 18گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی،عید قربان کے پہلے روز پنجاب بھر میں صبح پانچ بجے سے لے کر رات 11بجے تک گیس دی جائے گی،دوسرے اور تیسرے روز صبح 6بجے سے لے کر رات 11بجے تک گیس کی فراہمی ہو گی ۔

(جاری ہے)

چاند رات پر رات 12بجے تک پریشر کے ساتھ گیس فراہم کی جائے گی۔دوسری جانب سوئی سدرن گیس نے کراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ میں چند گھنٹوں کی کمی کا اعلان کر دیا،یوم عرفہ کی تعظیم میں سحری کے وقت گیس کی بندش نہیں ہوگیجبکہ صارفین کو سحری کی تیاری کے لیے رات 3بجے سے گیس کی فراہمی بحال کی جائے گی۔سوئی سدرن کے مطابق 26مئی کو صبح 10بجے کے بعد معمول کا گیس بندش شیڈول دوبارہ نافذ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :