آن لائن سرمایہ کاری فراڈ،غیر ملکی ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع

پیر 25 مئی 2026 17:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2026ء) آن لائن ایپلیکیشن کے ذریعے کروڑوں روپے سرمایہ کاری فراڈ کیس میں گرفتار غیر ملکی باشندوں کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ملزمان کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :