سردار عتیق احمد خان کی مولانا طیب کاشمیری کی وفات پر قاری محمد انور خان سے اظہار تعزیت

سابق وزیراعظم نے مولاناطیب کاشمیری کی مذہبی سیاسی سماجی دینی تدریسی تحریری خدمات کو سراہا

اتوار 31 مئی 2026 12:40

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2026ء) صدر مسلم کانفرنس وسابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد کی مولانا طیب کاشمیری کی وفات پر قاری محمد انور خان سے اظہار تعزیت-ممتاز مذہبی اسکالر سیاسی مذہبی رہنما سابق امیر جمعیت علمائے اسلام آزاد کشمیر مولانا محمد طیب کاشمیری کی وفات پر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و صدر مسلم کانفرنس سردار محمد عتیق احمد خان نے نعمان پورہ ضلع باغ مولانا کے بھائی قاری محمد انور خان سے اظہار تعزیت کی اور مولانا کی رحلت پر ایصال ثواب کیلئے دعا مغفرت کی اس موقع پر سابق وزیراعظم نے مولانا کی مذہبی سیاسی سماجی دینی تدریسی تحریری خدمات کو سراہا -