فیفا نے 2026 کے فٹ بال ورلڈ کپ کی مناسبت سے نیا گیم فیفا ورلڈ کپ، لانچ ایڈیشن متعارف کروا دیا

اتوار 7 جون 2026 19:55

زیور خ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2026ء) فیفا نے 2026 کے فٹ بال ورلڈ کپ کی مناسبت سے نیا گیم فیفا ورلڈ کپ، لانچ ایڈیشن متعارف کروا دیا ہے، یہ گیم نیٹ فلکس صارفین کیلئے بالکل مفت ہوگا،یہ گیم نیٹ فلکس گیمز کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے اور اسے باضابطہ طور پر 11 جون کو ریلیز کیا جا رہا ہے۔عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے ویڈیو گیمز کی دنیا میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 2026 ورلڈ کپ کے لیے نئی فٹبال گیم فیفا ورلڈ کپ، لانچ ایڈیشن متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ گیم 11 جون کو نیٹ فلکس کے گیمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس گیمز پر جاری کی جائے گی جبکہ اس کی ریلیز کو 2026 فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔فیفا کے مطابق گیم صرف نیٹ فلکس سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہوگا اور اسے کھیلنے کے لیے کسی اضافی فیس کی ضرورت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

گیم میں ورلڈ کپ میں شریک تمام 48 ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ 16 مختلف اسٹیڈیمز میں میچز کھیلنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، فیفا کے مطابق گیم میں 1200 سے زائد فٹبالرز کو شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کھلاڑی اپنے اسمارٹ فون کو کنٹرولر کے طور پر استعمال کرسکیں گے اور کیو آر کوڈ اسکین کرکے ٹی وی سے کنیکٹ ہو سکیں گے، ایک وقت میں چار افراد مل کر بھی گیم کھیل سکیں گے۔فیفا کے مطابق یہ گیم ایک طویل المدتی منصوبے کا آغاز ہے، جس میں مستقبل میں مزید فیچرز اور دیگر پلیٹ فارمز کی سپورٹ بھی شامل کی جائے گی۔ واضح رہے کہ 2026 فٹبال ورلڈ کپ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں 11 جون سے شروع ہوگا۔