جیکب آباد میں سندھ ترقی پسند پارٹی کا اجلاس، بلدیاتی انتخابات کی تیاری تیز کرنے کا اعلان
اتوار 7 جون 2026 21:30
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع جیکب آباد اور تعلقہ جیکب آباد کے عہدیداران کا ایک اہم اجلاس ایس ٹی پی ہاؤس جیکب آباد میں شکارپور ڈویژن کے صدر دلمراد خان ڈاھانی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں ڈویژنل جوائنٹ سیکریٹری محبوب ڈاھانی، پریس سیکریٹری عرض آدرش بنگلانی، ضلع جیکب آباد کے صدر عبدالمجید سرکی، نائب صدر نظام مستوئی، پریس سیکریٹری عبدالنبی مگسی اور خزانچی عبدالغفور تھہیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تعلقہ جیکب آباد کے صدر محمد عمر سولنگی، نائب صدر خادم سرکی، جنرل سیکریٹری عابد حیدری، جوائنٹ سیکریٹری آصف علی، پریس سیکریٹری صاحب خان چانڈیو سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان بھی اجلاس میں موجود تھے ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دلمراد ڈاھانی، عرض آدرش بنگلانی، عبدالمجید سرکی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ سندھ بھر سمیت شکارپور ڈویژن میں پارٹی کو مزید مضبوط، فعال اور منظم بنانے کے لیے ضلعی اور تعلقہ سطح پر دوروں اور اجلاسوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ وارڈ اور یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کو تیز کرکے پارٹی کو عوامی سطح پر مزید متحرک بنایا جائے گا، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ ترقی پسند پارٹی کے آئین اور منشور کو سندھ کے ہر شہر، گاؤں اور بستی تک پہنچایا جائے گا اور پارٹی چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں گی، اجلاس میں تحصیلوں اور یونین کونسلوں میں تنظیمی ڈھانچے مکمل کرکے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی، مقررین نے کہا کہ سندھ ترقی پسند پارٹی ایک جمہوریت پسند قوم پرست جماعت ہے جس نے سندھ کے عوامی مسائل پر ہمیشہ بھرپور آواز بلند کی ہے اور سندھ دشمن سازشوں کے خلاف عملی جدوجہد کی ہے ، انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان تنظیم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کے ہر دکھ سکھ میں پارٹی قیادت ان کے ساتھ کھڑی ہے ، اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی قیادت میں سندھ اور سندھی عوام کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی ، اجلاس کے اختتام پر اعلان کیا گیا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں جاگیردارانہ اور وڈیرا سیاست کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر وارڈ اور یونین کونسل کی سطح پر پارٹی امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے۔
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں تھیٹر کی بحالی وزیراعلی مریم نواز کا مشن ہے‘ عظمی بخاری
-
غیر قانونی ٹرانسپلانٹ،رشتہ دار گردہ دینے کو تیار نہیں ہوتے، مریض مررہا ہو تو کیا کری سپریم کورٹ
-
عزت و شہرت کی خواہش ریاکاری کا بڑا دروازہ ہے ، علامہ الیاس قادری
-
بچوں کا تحفظ خیرات نہیں بلکہ حقوق اور انصاف کا معاملہ ہے، آصفہ بھٹو زرداری
-
عوام کو سہولیات کی دہلیز پر فراہمی انتہائی ضروری ہے، گورنر خیبرپختونخوا
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے چینی وفد کی ملاقات
-
قائداعظمؒ کے وژن کے مطابق ریلوے کو جدید اور منافع بخش ادارہ بنا رہے ہیں، حنیف عباسی
-
وزیر تجارت سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات،باہمی تجارت و سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ
-
پاکستان کی مضبوطی، استحکام و خوشحالی ہی بانی کو حقیقی خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین ذریعہ ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 13.90ارب ڈالرسے تجاوزکرگیا
-
انصاف تک رسائی تیز، عدالتی نظام کو موثر اور جدید بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے۔چیف جسٹس
-
وفاقی وزیر توانائی سے پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی قیادت میں وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.