کمشنر فیصل آباد کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

پیر 8 جون 2026 21:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2026ء) کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنرز ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف اقبال چوہان،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضی سمیت مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔اجلاس میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پیر محل میں نئے ایمرجنسی بلاک کی تعمیر،ضلعی حدود ٹوبہ ٹیک سنگھ سے چک353ج۔

(جاری ہے)

ب اڈا مرید شاہ سے 8 کلومیٹر فضل کریم گوجرہ روڈ کی تعمیر اورمرمت وبحالی،ضلع جھنگ میں وزیراعلی پنجاب کے اقدامات کے تحت سرکاری کالجز میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی،ضلع چنیوٹ میں بیوٹیفکیشن کی دو سکیموں(تحصیل چوک سے جھنگ روڈ بائی پاس کی جانب) اور شاہراہ قائداعظم روڈ کی ری ماڈلنگ اور واسا فیصل آباد کے زیر اہتمام سکیم پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔