سپر ہٹ بالی وڈ فلم’’نو انٹری‘‘کا سیکوئل بننے کو تیار، ہدایتکار نے تصدیق کردی

فلم نو انٹری کو اگست 2005 میں ریلیز کیا گیا تھا جس میں کئی معروف فنکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے

منگل 9 جون 2026 10:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2026ء) بھارت کے نامور ہدایتکار انیس بزمی نے سپر ہٹ بالی وڈ فلم’’نو انٹری‘‘کا سیکوئل بنانے کی تصدیق کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کئی عرصے سے فلم کے سیکوئل کو لے کر کچھ افواہیں زیرِ گردش تھیں جس کی تصدیق اب ڈائریکٹر نے خود کردی ہے۔

(جاری ہے)

ہندوستان ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر نے بتایا کہ کچھ فلمیں جلد بن جاتی ہیں اور کچھ کو بننے میں وقت لگتا ہے، لیکن ایسا نہیں کہ نہیں بنتیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ نو انٹری 2 لازمی بنے۔

انیس بزمی نے کہا یہ میرے کیرئیر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے اور مجھے بہت عزیز ہے۔واضح رہے کہ فلم نو انٹری کو اگست 2005 میں ریلیز کیا گیا تھا جس میں کئی معروف فنکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔اس فلم میں سلمان خان، انیل کپور، فردین خان، لارا دتہ اور بپاشا مرکزی کرداروں میں دکھائی دیئے۔