Live Updates

انٹرنیشنل پیس کانفرنس میں مڈل ایسٹ، امریکہ اور یورپ سمیت دنیا بھر کے امن سفیروں کو دعوت دی جارہی ہے، علامہ راشد محمود سومرو

منگل 9 جون 2026 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2026ء) جمعیت علما اسلام سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ 19, 20 اور 21 مارچ 2027 کو منعقد ہونے والی انٹرنیشنل پیس کانفرنس کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں اور اس عظیم الشان کانفرنس میں مڈل ایسٹ، امریکہ، یورپ اور دیگر خطوں سمیت دنیا بھر کے امن کے سفیروں کو شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔

علامہ سومرو نے کہا کہ کانفرنس میں افغانستان، ایران، بنگلادیش، سری لنکا، انڈونیشیا، ملائیشیا، بحرین، کویت، شام، ترکمانستان، ازبکستان، تاجکستان اور برما سمیت متعدد اسلامی ممالک کے نمائندوں کو مدعو کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ، یورپی ممالک، جاپان، چین، ہانگ کانگ، افریقہ اور برطانیہ سے بھی امن کے سفیروں اور اہم شخصیات کو شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں یکم جولائی کو جامشورو، 2 جولائی کو حیدرآباد، 3 جولائی کو ضلع شرقی، 4 جولائی کو ضلع وسطی، 5 جولائی کو ضلع غربی، 6 جولائی کو کیماڑی، 7 جولائی کو ضلع جنوبی، 8 جولائی کو کورنگی اور 9 جولائی کو ضلع ملیر میں تنظیمی اجلاس منعقد ہوں گے۔مزید صوبہ بہر کے ڈویژنوں 10 جولائی کو کراچی ڈویژن، 11 جولائی کو حیدرآباد ڈویژن، 12 جولائی کو میرپورخاص ڈویژن، 13 جولائی کو نواب شاہ ڈویژن، 14 جولائی کو لاڑکانہ ڈویژن اور 15 جولائی کو سکھر ڈویژن کے اجلاس طلب کر لیے گئے ہیں۔ ان اجلاسوں میں اضلاع اور تحصیلوں کے امرا، نظما عمومی اور ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹرز شرکت کریں گے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات