بھارتی ریاست منی پورمیں حالات مزید خراب، قابض بھارتی فوج اورعوام آمنے سامنے

منگل 9 جون 2026 22:48

امپھال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2026ء) مودی حکومت کی نااہلی اور بھارتی فوج کی موجودگی کے باعث منی پورمیں حالات ہرگزرتے دن کیساتھ خراب ہورہے ہیں۔بھارتی میڈیا نے منی پورمیں بھارتی سیکیورٹی فورسز کیمظالم کوبے نقاب کردیا۔منی پورمیں بھارتی فوج کی نئی چوکی کیخلاف احتجاج،آسام رائفلزکی فائرنگ سے خواتین سمیت 4مظاہرین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

آسام رائفلز کی اس پرتشدد کارروائی کے بعدضلع اوکھرول میں حالات مزید خراب ہوگئے۔ مقامی افراد کے مطابق آسام رائفلز نے انتظامیہ کواعتماد میں لیے بغیرنئی چوکی قائم کرنے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نیہوائی فائرنگ کی اورمظاہرین پرلاٹھی چارج کیا۔ مظاہرے میں شریک افراد نے آسام رائفلز کی چوکی کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔