ڈیرہ اسماعیل خان ،بے نظیر بھٹو شہید وویمن یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کیلئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی متحرک ہوگئے

جمعرات 11 جون 2026 16:07

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2026ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں بے نظیر بھٹو شہید وویمن یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کیلئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی متحرک ہوگئے،گورنر ہاؤس پشاور میں بینظیر بھٹو شہید وویمن یونیورسٹی پشاور کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فرحت امین کی قیادت میں یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام سے ہونیوالے اجلاس میں ڈیرہ اسماعیل خان میں یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں وویمن یونیورسٹی کیمپس کا قیام خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ملحقہ پنجاب کے اضلاع کے باسیوں کی دیرینہ خواہش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئے کیمپس میں خواتین کے لیئے عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کورسز اور شعبہ جات کو فوقیت دی جائے اجلاس میں یونیورسٹی انتظامیہ نے گورنر کو کیمپس کے حوالہ سے ابتدائی بریفنگ دی اور جلد ہی منصوبہ کا ابتدائی ڈرافٹ تیار کرکے پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔\378