سندھ میں ہیٹ ویوکی صورتحال کل ختم ہونے کا امکان‘ گرج چمک کیساتھ بارش کی خوشخبری

جمعہ 12 جون 2026 23:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2026ء) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ میں ہیٹ ویو کی موجودہ صورتِ حال کل ہفتہ سے ختم ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل کشمور، جیکب آباد اور شکارپور میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ سکھر اور حیدرآباد میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ میر پور خاص، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں بھی چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 14جون کو دادو، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، خیر پور میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میںآج موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میںہفتے کو موسم جزوی طور پر ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہفتے کو کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر میں موسم جزوی طور پر ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔