ایرا ن جنگ: ٹرمپ سی آئی اے کی ہر بات پر بھروسہ نہ کریں.جنرل مائیک فلن
جنگ کے بارے میں فوجی ماہرین کی رائے کو ترجیح دی جائے‘بحران سے نکلتے ہوئے امریکا کی عالمی ساکھ کو مدنظررکھا جائے .ٹرمپ کے سابق مشیر قومی سلامتی کا مشورہ
میاں محمد ندیم
جمعہ 12 جون 2026
18:04
(جاری ہے)
لیفٹیننٹ جنرل (ر) مائیک فلن ایرانی نے کہا کہ مذاکرات کاروں کی باتوں پر بھی اندھا اعتماد نہ کیا جائے جنرل (ر) مائیک فلن نے کہا کہ امریکا کو مزید جنگ نہیں، بحران سے نکلنے کا راستہ چاہیے، امریکا کی عالمی ساکھ برقرار رکھتے ہوئے بحران ختم کیا جائے واضح رہے کہ جنرل مائیک فلن پر سفید فام انتہا پسندی‘اسرائیلی بالادستی کے حامی ہونے اور جنوری2020میںانتخابی نتائج کے خلاف واشنگٹن میں جمع ہونے والے ٹرمپ کے حامیوں کو امریکی کانگریس کی عمارت”کیپٹل ہل“پر حملے کے لیے اکسانے کے الزامات ہیں. جنرل فلن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ نسل پرست ہیں اور مذہبی عقائد کے حوالے سے وہ اسرائیل کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں جنوری2020کے واقعات پر بنائی جانی والی کئی دستاویزی فلموں اور رپورٹس میں ان کا نام نمایاں طورپر سامنے آتا رہا ہے اور اس کے علاوہ ان کی مظاہرین سے خطاب کی ایسی ویڈیوزبھی سامنے آچکی ہیں جن میں وہ نمایاں الفاظ میں انہیں ”بائبل“کے حوالے دے کر اکساتے دکھائے دیتے ہیں وہ اس پر یقین رکھتے ہیں کہ امریکا اور سفید فام اکثریت رکھنے والے ملکوں میں دیگر اقوام کی نقل مکانی کی وجہ سے سفید فام نسل کو اپنی بقاءکے حوالے خطرات لاحق ہیں. امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے دوسرے عہد صدارت میں صدرٹرمپ کبھی مذہبی لبادے میں نظرآتے ہیں تو کبھی وہ خود کو ایک مکمل سیکولر شخص قراردیتے ہیں ان کے پہلے عہد صدارت میں انہوں نے اسرائیل کی حمایت اور دیگر اقوام ومذاہب کے بارے میں سخت گیر نظریات رکھنے والے ”ایویجنیکل“عیسائی فرقے سے تعلق رکھنے افراد کو اپنی کابینہ میں نمایاں عہدے دیئے تھے جن میں مائیک فلن اور جان بولٹن جیسے افراد نمایاں تھے اس فرقے کوماننے والے کا موقف ہے کہ اسرائیل کی غیرمشروط حمایت وتائید ان کا مذہبی فریضہ ہے ‘موجودہ ٹرمپ انتظامیہ میں بھی درجنوں ”ماڈریٹ ایویجنیکل“عہدیدار شامل ہیں تاہم اس کے ساتھ انہوں نے بعض سیکولر یا کم شدت پسندنسل پرستوں کو” بیلنس“ کے لیے شامل کررکھا ہے.
مزید اہم خبریں
-
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
عالمی امن و سلامتی کو نفرت کے بیانیے سے خطرہ، یو این چیف
-
افغانستان: طالبان کو ناپسند لباس پہننے پر خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش
-
وزیراعظم شہبازشریف نے امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ جلد ہونے کی تصدیق کردی
-
آمدن کم، اخراجات بے تحاشہ، بجٹ خسارہ تقریباً 7 ہزار ارب رہنے کا امکان
-
وزیراعظم شہبازشریف نے پیپلزپارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دے دی
-
بہت سارے ممالک ہمارے لڑاکا طیارے اپنی افواج میں شامل کرنا چاہتے ہیں
-
ایران پاکستان مفاہمتی یادداشت حتمی مرحلے کے قریب ہے
-
بجٹ میں عام عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیابلکہ غریب کو تباہ کرنے والا بجٹ ہے
-
یہ بجٹ ریلیف، عوامی فلاح اور تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا بجٹ ہے
-
آئندہ مالی سال کے دوران سود کی ادائیگیوں پر 8ہزار 54ارب روپے خرچ ہونے کا تخمینہ
-
ایرانی ریاست کی مذہبی قیادت سے عسکری کنٹرول کی جانب منتقلی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.