تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے امتحانی عمل اور مارکنگ سنٹرز کی نگرانی مزید سخت کر دی

جمعہ 12 جون 2026 20:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2026ء) تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے نگرانی مزید سخت کرتے ہوئے امتحانی مراکز، مارکنگ سنٹرز اور پریکٹیکل لیبارٹریوں کے ہنگامی معائنے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایات پر کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کی نگرانی میں امتحانی سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ نقل مافیا اور سہولت کار عناصر کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

ترجمان تعلیمی بورڈ کے مطابق کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے فتح جنگ کے مختلف امتحانی مراکز، مارکنگ سنٹرز اور پریکٹیکل لیبارٹریوں کا دورہ کر کے امتحانی ضابطہ کار، مارکنگ کے معیار اور ریکارڈ کی درستگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ شفافیت، دیانت داری اور میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ طلبہ کو منصفانہ اور سازگار امتحانی ماحول فراہم کیا جا سکے۔