Live Updates

ٹرمپ نے معاہدے سے متعلق ایران کے بیان کو قابل رحم کہہ دیا

ایران کی جعلی خبروں میں ذکر کردہ شرائط کا طے شدہ شرائط سے تعلق نہیں، امریکی صدر

جمعہ 12 جون 2026 22:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاہدے سے متعلق بیان کو کمزور اور قابل رحم قرار دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی جعلی خبروں میں ذکر کردہ شرائط کا طے شدہ شرائط سے تعلق نہیں، ایران نے معاہدے سے متعلق کمزور اور قابلِ رحم بیان دیا۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کیساتھ معاملہ کرنا انتہائی غیر معزز لوگوں سے معاملہ کرنا ہے، تہران سے خیرسگالی کے ساتھ کوئی ڈیل ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے جو شرائط لیک کی ہیں ان کا ہمارے طے شدہ شرائط سے کوئی تعلق نہیں، ڈیل سے متعلق ایران کے کمزور اور افسوسناک بیان کا سچائی سے کوئی تعلق نہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ بہت ہی غیر معزز لوگوں کیساتھ معاملہ طے کر رہے ہیں، گزشتہ رات ہرمز میں بھارتی جہازوں پر ایران کا ڈرون حملہ ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے ہاں نیک نیتی کے ساتھ معاملہ طے کرنے جیسی کوئی چیز موجود نہیں، بہتر ہوگا ایران فوری طور پر اپنے معاملات درست کرے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات