Live Updates

امریکا کیساتھ مجوزہ مفاہمت میں پابندیوں کے خاتمے کی شق شامل

جمعہ 12 جون 2026 22:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2026ء) امریکا کے ساتھ مجوزہ مفاہمتی یادداشت میں ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کی شق شامل ہونے ا نکشاف ہوا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق مجوزہ یادداشت میں ایران کے اطراف سے امریکی افواج کے انخلا اور بحری ناکہ بندی کے خاتمے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے، تیل پر عائد پابندیاں ختم کرنے اور ایران کے منجمد فنڈز جاری کرنے کی شقیں بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حتمی مذاکرات میں جوہری اور معاشی امور پر بات چیت ہو گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حتمی مذاکرات میں ایرانی میزائل پروگرام پر کوئی بات چیت شامل نہیں ہو گی،امریکا کے ساتھ مجوزہ مفاہمتی یادداشت کے مسودے کو نافذ کرنے سے قبل متعلقہ حکام کی حتمی منظوری درکار ہو گی۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات