دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے، طارق فضل چوہدری

ہفتہ 13 جون 2026 17:49

دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2026ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب خفیہ کارروائی کے دوران 21 بھارتی سپانسرڈ خارجی دہشتگردوں کا انجام تک پہنچنا ہماری بہادر افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں، عزم اور قربانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع اور امن کے قیام کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے جوان پوری قوم کا فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کیلئے واضح پیغام ہے کہ وطن کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایاجائے گا۔ انہوں نے قومی پرچم سمیت پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان پائندہ باد کے ہیش ٹیگ بھی شیئر کئے۔