تعلقہ ماتلی کے گائوں ملہن سمیت 50 سے زائد دیہات کی گزشتہ 15 روز سے منقطع بجلی بحال نہ کیے جانے پر احتجاجی مظاہرہ
ٹنڈو غلام علی روڈ پر زرداری روڈ کے قریب پولیس چیک پوسٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دے کر سڑک بلاک کردی، گھنٹوں ٹریفک معطل رہی
اتوار 14 جون 2026 05:00
(جاری ہے)
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حیسکو حکام نے ملہن سمیت گرد و نواح کے 50 سے زائد دیہات کی بجلی منقطع کر رکھی ہے جو 15 روز گزرنے کے باوجود بحال نہیں کی گئی، جس کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ بجلی کی طویل بندش سے پینے کے پانی کی فراہمی، گھریلو معمولات، کاروباری سرگرمیاں اور طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ چند روز قبل دیہاتیوں نے بجلی کی بحالی کے لیے پرامن احتجاج کیا تھا جس پر حیسکو حکام نے ماتلی تھانے میں دو اساتذہ کامران نظامانی اور منیر نظامانی سمیت متعدد دیہاتیوں کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرا دیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ دیہات کی بجلی فوری طور پر بحال کی جائے اور درج مقدمات واپس لیے جائیں، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ بعد ازاں ضلع کونسل بدین کے چیئرمین علی اصغر ہالیپوتہ دھرنے کے مقام پر پہنچے اور حیسکو حکام، پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کرائے، جس دوران بجلی کی بحالی اور مقدمات کے معاملے کے حل کے لیے یقین دہانی کرائی گئی، جس پر مظاہرین نے اپنا دھرنا مشروط طور پر ختم کردیا اور ٹریفک کی آمد و رفت بحال ہوگئی۔مزید قومی خبریں
-
ایف بی آر کے افسران کی شناخت خفیہ رکھنے کا فیصلہ
-
گیس، بجلی اور ادویات کی قیمتوں میں کمی کے لیے بجٹ میں کوئی واضح پروگرام نہیں، بیرسٹر گوہر
-
پیپلزپارٹی کا کلائمیٹ سپورٹ لیوی کو پٹرولیم لیوی سے الگ کرنے کا مطالبہ
-
ایم کیو ایم پاکستان ایک بار پھر اندرونی کشمکش کا شکار
-
بانی پی ٹی آئی ہوتے تو اسرائیل اور امریکا کو ایران پر حملیکی ہمت نہ ہوتی، عامر ڈوگر
-
مجھے نہیں لگتا حکومت کے اقدامات سے چیزیں ٹھیک ہوں گی، عارف حبیب
-
رحیم یار خان میں پانی چوری روکنے پر زمینداروں کا محکمہ آبپاشی کے سب انجینئر پر بہیمانہ تشدد، بازو توڑ ڈالا
-
پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر نے الیکشن کمیشن سے آزادکشمیرمیں الیکشن کا شیڈول واپس لینے کا مطالبہ کر دیا
-
ڑ*رواں سال حکومت اخراجات کیسے پورے کرے گی، یہ ناممکن ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی بجٹ 2026-27 پر بحث کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ
-
ایف بی آر نے ڈیجیٹل نظام میں شامل نہ ہونے والوں پر بھاری جرمانوں کی تجویز دے دی
-
تاریخ اس قدم کو یاد رکھے گی جب وزیراعظم نے نعرہ لگایا میں ریاست کو بچاؤں گا، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.