مسلم لیگ فنکشنل کے سینئر رہنما رئیس علی اکبر نظامانی انتقال کر گئے، نماز جنازہ و تدفین میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت .

جمعہ 19 جون 2026 16:03

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2026ء) مسلم لیگ فنکشنل کے سینئر رہنما، پیر صاحب پگارا کے قریبی ساتھی اور سابق مشیر وزیر اعلی سندھ رئیس علی اکبر نظامانی 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین ماتلی تحصیل کے ان کے آبائی گاں ٹھری نظامانی میں کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں مسلم لیگ فنکشنل، جی ڈی اے اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماں کے علاوہ سماجی شخصیات، کاروباری حلقوں، شہریوں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکائے جنازہ نے مرحوم کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال کو علاقے کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔ اس موقع پر مرحوم کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا بھی کی گئی .