خیبرپختونخواحکومت نے ”خوشحال خیبرپختونخوا“بجٹ مالی سال2026-27 پیش کردیاآئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کامجموعی حجم2170ارب مقرر،48 ارب خسارہ شامل
جمعہ 19 جون 2026 19:05
(جاری ہے)
صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز بھی شامل کی ہے، اسی طرح کم از کم ماہانہ اجرت میں 5 ہزار روپے اضافہ کرتے ہوئے اسے 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اسکے علاوہ ایڈہاک ریلیف2022اور2025کوبنیادی تنخواہ میں ضم کرنے سمیت کنوینس الاؤنس میں پچاس فیصد اضافے کی تجویز ہے،بجٹ میں امن و امان کے شعبے کے لیے 191 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ گڈ گورننس روڈ میپ کے لیے 200 ملین روپے رکھنے کی تجویز شامل ہے۔سماجی بہبود کے شعبے میں احساس مستحق پروگرام کے لیے 15 ارب روپے اور صحت کارڈ پروگرام کے لیے 50 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اس کے علاوہ ایم ٹی آئیز ہسپتالوں کے لیے 80 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔بجٹ میں پشاور بحالی پروگرام کے لیے 36 ارب روپے، پشاور بی آر ٹی کے لیے 7.5 ارب روپے اور خوشحال ہزارہ پروگرام کے لیے 4 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز شامل ہے۔اقلیتی برادری کی خود کفالت کے لیے 51 ملین روپے جبکہ احساس کسان پروگرام کے لیے 2 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے، بیرون ملک روزگار کے خواہشمند افراد کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لیے بھی 2 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔صوبائی حکومت نے الیکٹرک بائیکس اور رکشہ منصوبے کے لیے ڈھائی ارب روپے مختص کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔صوبے میں انفراسٹرکچرکی ترقی کیلئے سڑکوں کے شعبے میں مجموعی طور پر 52.9ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،زرعی اصلاحات اور خواتین کی معاشی ترقی کیلئے سوملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے منصوبوں کیلئے ترقیاتی بجٹ میں 12.712اربر وپے مختص کئے گئے ہیں ترقیاتی بجٹ میں ماحولیات کے اثرات سے نمٹنے،گرین انرجی کے فروغ اور پائیدارترقی کیلئے 98.99ملین روپے کی تجویز بھی دی گئی ہے،بجٹ دستاویزات کے مطابق صحت کے شعبے کے لیے مجموعی طور پر 334 ارب روپے جبکہ تعلیم کے لیے 468 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ محکمہ بلدیات کے لیے 90 ارب روپے، داخلہ کے لیے 29 ارب روپے اور ٹرانسپورٹ کے شعبے کے لیے 14 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔اسی طرح زراعت کے لیے 29 ارب روپے، توانائی کے شعبے کے لیے 42 ارب روپے جبکہ زکوٰۃ فنڈ کے لیے 28 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز شامل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گی: سینیٹر پرویز رشید
-
سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
-
جوا سٹہ چلانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،سٹے کی پرچیاں،ٹوکن اور دائو پر لگی رقم برآمد
-
الیکشن کمیشن کا سیالکوٹ میں سب کی شمولیت پر مبنی ووٹر آگاہی مہم کا انعقاد
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تیسرے اجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں نومولود بچوں کی المناک اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
پنجاب بھرمیں 1504ٹریفک حادثات، 13افراد جاں بحق ،1780زخمی ہوئے ،ترجمان
-
بنوں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، شیری رحمان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں فائر سیفٹی سسٹم نہ یا غیر فعال ہونے کا نوٹس
-
پاکستان نیپال کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، طارق فضل چوہدری
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پی کے ایل آئی راولپنڈی کا دورہ
-
لاہورپولیس کی سود خوروں کیخلاف بڑی کارروائی، 49 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.