وزیراعلیٰ پنجاب نے انسٹیٹیوٹ آف سرجیکل آرتھو پیڈک اینڈ میڈیکل رہیب اورچلڈرن ہسپتال فور کی منظوری دیدی

جمعہ 19 جون 2026 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2026ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انسٹیٹیوٹ آف سرجیکل آرتھو پیڈک اینڈ میڈیکل رہیب اور چلڈرن ہسپتال فور کی منظوری دیدی ہی-نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں انسٹیٹیوٹ آف سرجیکل آرتھو پیڈک اینڈ میڈیکل رہیب اور چلڈرن ہسپتال فور بنے گا-پلاسٹک ری کنسٹریکٹو سرجری اینڈ برن سینٹر اور انسٹیٹیوٹ آف جینیٹک اینڈ بلڈ ڈیزیز بھی میڈیکل سٹی میں بنے گا-سنٹر آف ایکسی لینس نرسنگ اینڈ مڈ وائفری، انسٹیٹیو ٹ آف آپتھلمالوجی اور انفیکشن ڈیزیز ہسپتال بھی بنائے جائیں گی-نواز شریف میڈیکل سٹی میں 1519 بیڈزپر مشتمل سات بڑے ہسپتال مرحلہ وار بنائے جائیں گی-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے متعلق امور کا جائزہ لیاگیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 19 سال بعد پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کو مکمل طور پر فعال ہونے پر اظہار مسرت کیاہی- چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل اور پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر ذیشان حنیف کو بھی سراہا-اجلاس میں پنجاب بھر کے لئے 110 مجوزہ ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا-پنجاب میں پہلی مرتبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سٹوڈنٹس ہاسٹل قائم کرنے کی تجویزپر غورکیاگیا-پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت روڈز، ٹرکنگ ٹرمینل ، بس سٹینڈز، ماڈل بازاراور فوڈ سٹریٹس پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیاگیا-اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چار پراجیکٹ کامیابی سے فنکشنل ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

27 پراجیکٹس کی فزیبلٹی تیار، دیگر پراجیکٹ پر ورکنگ تیزی سے جاری ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پلان میں 4 بڑے سی ایم اینی شیٹیو بھی شامل کئے گئے ہیں۔ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں ایف ایم ڈی پروڈکشن پلانٹ، ٹائم ٹریول پارک لاہور، شریمپ فارمنگ اور مائنزٹو میٹل چنیوٹ پراجیکٹ شامل ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب میں ترقی کا سفر ہر صورت جاری رہے گا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا مقصد ڈویلپمنٹ کے عمل میں نجی شعبے کوبھی شریک کرنا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ویژن کے تحت ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔