پی ایس ایل 11 ، پشاورزلمی سیزن کی سب سے زیادہ انٹرٹیننگ ٹیم قرار،ڈیجیٹل دنیا میں بھی سب سے آگے

ہفتہ 20 جون 2026 17:16

پی ایس ایل 11 ، پشاورزلمی سیزن کی سب سے زیادہ انٹرٹیننگ ٹیم قرار،ڈیجیٹل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2026ء) پی ایس ایل 11 کی مقبول ترین فرنچائز پشاورزلمی نے میدان کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے سیزن کی سب سے زیادہ انٹرٹیننگ ٹیم کا اعزاز حاصل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد ووٹوں پر مشتمل پی ایس ایل فین پول میں پشاور زلمی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے، جس کے بعد اسے سیزن کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اور انٹرٹیننگ ٹیم قرار دیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق پی ایس ایل 11 کے دوران پشاور زلمی کے مواد(کانٹینٹ)کو 952.6 ملین ویوز حاصل ہوئے، جبکہ فرنچائز کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر 1.98 بلین امپریشنز ریکارڈ کیے گئے۔اسی عرصے میں پشاور زلمی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 12 لاکھ 38 ہزار نئے فالوورز کا اضافہ ہوا، جبکہ ٹیم نے مختلف پلیٹ فارمز پر 4,500 سے زائد ڈیجیٹل پوسٹس شیئر کیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق فین انگیجمنٹ، ڈیجیٹل رسائی اور آن لائن مقبولیت کے شعبوں میں پشاور زلمی نے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

چیئرمین جاوید آفریدی نے اس کامیابی کو زلمی فینز کی محبت، اعتماد اور مسلسل حمایت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز شائقین کے بغیر ممکن نہیں تھا،پشاور زلمی اس وقت پاکستان کی مقبول ترین، متحرک اور بااثر اسپورٹس فرنچائزز میں شمار کی جاتی ہے۔