Live Updates

بینظیر بھٹو نے اپنی پوری زندگی ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے وقف کر دی،سرفراز بگٹی

اتوار 21 جون 2026 20:10

ْکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2026ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اتوار کو بلوچستان اسمبلی میں نئے مالی سال کے بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے اپنی تقریر کا آغاز شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو جمہوریت، برداشت اور عوامی خدمت کی ایک عظیم علامت تھیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے وقف کر دی۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کا نام پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں جمہوریت کے استحکام کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سیاسی بصیرت، جرات مندانہ قیادت اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کی کاوشیں آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔
Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات