مظفرآباد میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد،عوام نے کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مستردکر دیا

منگل 23 جون 2026 21:52

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2026ء) مظفرآباد میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کرکےعوام نے کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مستردکر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بیرونی ایماءپر آزاد جموں و کشمیر کےامن و امان کو تباہ کرنے کے مذموم ایجنڈے پر کاربند کالعدم ایکشن کمیٹی ناکام ہو گئی ۔ مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر کےعوام کی جانب سے پاکستان زندہ باد ریلی کا شاندار انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ریلی میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے ۔ ریلی میں شہریوں نے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیرکے جھنڈوں کو گاڑیوں پر لگا کر بھر پور اظہار یکجہتی کیا ۔ ریلی کے دوران پاکستان کی سول و عسکری قیادت کے تصاویر بھی گاڑیوں پر لگا کر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ آزادکشمیر کے غیورعوام واضح طور پر کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے گمراہ کن بیانیہ کو مسترد کررہے ہیں۔ مظفرآباد میں ریلی کا انعقاد واضح کرتا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے غیورعوام کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا رہےہیں۔