افسوس کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے جائز حقوق اور مطالبات کو خاطر میں نہیں لا رہی
وفاق کے ذمے 434 ارب روپے کے فنڈز ادا نہیں کئے جارہے، حکومت نے مالاکنڈ ڈویژن اور فاٹا پر ٹیکسز نہ لگانے کا وعدہ کیا پھر بھی ٹیکسز میں توسیع کردی گئی۔ اسد قیصر
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 24 جون 2026
20:10
(جاری ہے)
دوسرا، تمباکو پر جو ٹیکس لگایا گیا ہے، اس پر بھی ہم نے بات کی، لیکن دونوں چیزیں انہوں نے مسترد کر دیں۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ خیبر پختونخوا کے جائز حقوق اور مطالبات کو خاطر میں نہیں لا رہے ہیں۔
این ایف سی میں ہمارے حصے کا مسئلہ ہے، جو ہمیں نہیں مل رہا۔ وفاق کے ذمے ہمارے 434 ارب روپے کے فنڈز ہیں، جو نہیں دیے جا رہے۔ ضم شدہ اضلاع کے بارے میں جو کمٹمنٹ کی گئی تھی، وہ بھی پوری نہیں کی جا رہی۔ میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ اسمبلی کے فلور پر ہم نے بھرپور آواز اٹھائی ہے۔ ان شاء اللہ ہم ہر موقع پر اپنے صوبے کے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں گے۔ اسد قیصر نے کہا کہ آزاد کشمیر سے ہمارے پی ٹی آئی عہدیداران آئے ہوئے ہیں، انہوں نے ہمیں بتایا کہ کشمیر میں اس وقت کیا ہو رہا ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ آج اس ایشو کے بارے میں ہمیں موقع نہیں دیا گیا، ہمیں اپنا موقف دینا تھا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ کشمیر بہت حساس علاقہ ہے، انہوں نے جو رویہ رکھا، جس طرح اس چیز کو کسی خاطر میں نہیں لایا، جبر، ظلم، تشدد اور ڈھنڈے سے اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ میں حکمرانوں کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان ہم سب کا ہے، کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، یہ ہماری شہ رگ ہے۔ اس قسم کا رویہ پاکستان کے خلاف ہے، ہم کسی کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ کشمیر میں ایسے جذبات اُبھریں جن کی وجہ سے کشمیری ہم سے ناراض ہوں۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں، ان شاء اللہ اس کے لیے مسلسل آواز بھی اُٹھائیں گے اور عاشورہ کے بعد کشمیر کا دورہ بھی کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
کانگو میں ایبولا کا پھیلاؤ انتہائی تشویشناک، عالمی ادارہ صحت
-
جنگوں اور موسمیاتی آفات سے کروڑوں بچوں کی تعلیم متاثر، رپورٹ
-
آبنائے ہرمز میں پھنسے 11 ہزار ملاحوں کے انخلاء کا یو این منصوبہ
-
امریکا ایران معاہدے کے بعد خام تیل کی قیمتیں مسلسل نیچے گرر ہی ہیں
-
بھارت کے مسافر طیارے کا پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہو جانے کا انکشاف
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے فنانس بل2026-27میں نئے ٹیکسز اور جرمانوں میں اضافہ کردیا
-
13 سالہ گھریلو ملازمہ کے لاپتہ ہونے کا واقعہ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
-
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پُرتشدد احتجاج کے بعد حکومت کے پاس ریاستی رٹ قائم کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا
-
افسوس کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے جائز حقوق اور مطالبات کو خاطر میں نہیں لا رہی
-
لبنان جنگ: کیا اس تنازعے کا کوئی اور حل بھی ہے؟
-
خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد جاتی ہے لیکن افسوس زیادہ شرح غیر ہنرمند افراد کی ہے
-
خواجہ آصف جیسے بیانات اشتعال کو بڑھائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.