یکم جولائی کو ملک بھر کے بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے

بینکاری نظام میں عوامی ٹرانزیکشنز معطل رہیں گی، اسٹیٹ بینک

پیر 29 جون 2026 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2026ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی کو ملک بھر کے بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم جولائی بروز بدھ بینک تعطیل ہوگی،جس کے باعث تمام بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکروفنانس بینک بھی تعطیل کے باعث بند رہیں گے تاہم بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق دفاتر میں حاضر ہوں گے جبکہ بینکاری نظام میں عوامی ٹرانزیکشنز معطل رہیں گی۔