نجی پاور پلانٹس پر لیوی نفاذ سے متعلق ہائیکورٹس فیصلہ کیخلاف وفاق کی درخواست پر نیپرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری

منگل 30 جون 2026 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2026ء) وفاقی آئینی عدالت نے نجی پاور پلانٹس پر لیوی نفاذ سے متعلق ہائیکورٹس فیصلہ کیخلاف وفاق کی درخواست پر نیپرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔جبکہ جسٹس عامر فاروق نے کئی سوالات بھی اٹھا دیے ہیں اور کہاہے کہ لیوی کا نوٹیفکیشن مارچ کا ہے تو فروری میں لیوی وصول نہیں کیا جا سکتا۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔جسٹس عامر فاروق نے پوچھاکہ حکومت کا لیوی کا نوٹیفیکشن کب کا ہے، اوگرا ہر پاور پلانٹ کی پاور جنریشن کاسٹ فائنل کرتا ہی ٹیرف سب پرائیویٹ پاور پلانٹس کا ایک ہے یا الگ الگ ہی ، کمپنیز وکیل ۔نے بتایا کہ ہر پاور پلانٹ کا نیپرا ٹیرف الگ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

لیوی کا نوٹیفکیشن مارچ کا ہے تو فروری میں لیوی وصول نہیں کیا جا سکتا،لیوی کی کیلکولیشن کس طرح کی گئی اس سے متعلق کوئی دستاویز جمع نہیں کروائی گئی، جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ جس بابو نے ڈرافٹنگ کی ہوگی اس سے پوچھا جائے، سمری ، ڈرافٹنگ اور دیگر دستاویزات ہائیکورٹ میں جمع کروائے تھی دستاویزات ہمارے سامنے بھی موجود نہیں۔

جب ایک چیز سامنے ہی نہیں تو آپ کیا لینے آئے ہیں ، مارچ کے نوٹیفیکیشن میں فروری کا جارچ نہیں کیا جا سکتا،نیپرا کو پارٹی بنایا گیاہی وکیل کمپنیزنے کہاکہ نیپرا کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا، جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب۔مانگ لیا ہے اورسماعت ملتوی کردی۔حکومت کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا گیا تھا ۔