ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، آسٹریلیا آٹھویں مرتبہ فائنل کھیلنے کااعزاز حاصل کرلیا

بدھ 1 جولائی 2026 14:16

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، آسٹریلیا آٹھویں مرتبہ فائنل کھیلنے کااعزاز حاصل ..
اوول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2026ء) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا ویمن نے ویسٹ انڈیزویمن کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر آٹھویں مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا، ایشلی گارڈنر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔اوول کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

ویسٹ انڈیز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین کپتان ہیلی میتھیوز 30، ڈینڈرا ڈوٹن26، شیمین کیمبل22، کیانہ جوزف16، رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے صوفی مولینیکس، ایشلے گارڈنر، جارجیا ویرہیم نے دو دو اور اینابیل سدرلینڈ نے ایک کھلاڑی کو آٹ کیا ۔ آسٹریلیا ٹیم نے 126 رنز کا ہدف 13ویں اوور میں صرف 2 وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا۔ بیٹھ مونی نے 61 اور ایشلے گارڈنر نے 35 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شنیل ہینری اور ہیلے میتھیوز نے ایک ایک وکٹ لی۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان جمعرات کو ہوگا۔