شیخ حمدان نے 18 ارب درہم کے میگا پراجیکٹس کی منظوری دیدی
دبئی کی مصروف ترین شیخ زید روڈ کے متوازی فرسٹ الخیل اسٹریٹ پر 15 کلومیٹر طویل نیا فلائی اوور بنے گا، جس سے رش میں سفر کا وقت 51 فیصد تک کم ہو جائے گا
ساجد علی
جمعرات 2 جولائی 2026
12:32
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ یہ کوریڈور دبئی کے مصروف ترین علاقوں البرشا، القوز، بزنس بے اور میدان کو آپس میں جوڑے گا اور اس سے 26 لاکھ آبادی مستفید ہوگی، اس منصوبے سے شیخ زید روڈ پر رش کے اوقات میں سفر کا وقت 51 فیصد تک کم ہو جائے گا، جبکہ سڑک پر ٹریفک کی گنجائش میں فی گھنٹہ 9 ہزار گاڑیوں کا اضافہ ہوگا، اس منصوبے پر باقاعدہ تعمیری کام 2027ء کی تیسری سہ ماہی میں شروع ہوگا اور یہ 2030ء کی آخری سہ ماہی میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ دبئی کونسل نے 'دبئی پاپولیشن ناؤ' نامی ایک جدید ترین پراجیکٹ کی منظوری دی ہے، اس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور اسمارٹ فورکاسٹنگ کا استعمال کرتے ہوئے ایک "رئیل ٹائم پاپولیشن کلاک" بنائی جائے گی جو ہر سیکنڈ دبئی کی آبادی کی مانیٹرنگ کرے گی، یہ لائیو ڈیٹا حکومت کو ہاؤسنگ، تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ کی بہتر منصوبہ بندی میں مدد دے گا۔ علاوہ ازیں اجلاس میں 'دبئی کلچرل اسٹریٹجی 2033ء' کی منظوری دی گئی، جس کا مقصد دبئی کو عالمی سطح پر ٹیلنٹ کا گڑھ بنانا، 6 ہزار مقامی اور 6 ہزار بین الاقوامی تخلیق کاروں کو راغب کرنا اور ثقافتی شعبے کا جی ڈی پی میں حصہ بڑھا کر 5.4 فیصد تک لے جانا ہے، اس کے ساتھ ہی 'دبئی کسٹمز اسٹریٹجی 2030ء' کی منظوری بھی دی گئی جو دبئی کو بین الاقوامی تجارت کا ناقابلِ تسخیر مرکز بنانے اور کاروباری لاگت کم کرنے پر مرکوز ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کونسل نے ایک مشترکہ 'دبئی انویسٹر رجسٹر' قائم کرنے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت اب کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو دبئی کے مختلف زونز میں بار بار رجسٹریشن نہیں کروانی پڑے گی بلکہ ایک ہی رجسٹریشن ہر جگہ کارآمد ہوگی، یہ اقدام دبئی کی معاشی ایجنڈے D33 کے تحت 2033ء تک 650 ارب درہم کی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے ہدف کو پورا کرنے میں مدد کرے گا۔ مزید یہ کہ اجلاس میں دبئی کے ایڈریس سسٹم کے لیے ایک نئی بصری شناخت کی منظوری دی گئی ہے، دبئی کے ماحول سے متاثر ہو کر بنائے گئے یہ جدید اور خوبصورت سائن بورڈز مسافروں کو راستے ڈھونڈنے میں آسانی پیدا کریں گے اور 2029ء تک اس نظام کو 186 علاقوں تک پھیلا دیا جائے گا جب کہ ڈی آئی ایف سی کے اشتراک سے دبئی میں "عالمی مرکز برائے ٹیکنالوجی و جدت ان اسلامک فنانس" قائم کیا جائے گا۔ کیونکہ 2030ء تک اسلامک فن ٹیک کی مارکیٹ 9.31 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، اس کے تحت 4 نومبر 2026ء کو ایک بڑا عالمی فورم بھی منعقد ہوگا، اسی طرح نجی تعلیمی شعبے میں اماراتی شہریوں کو ملازمتیں دینے کے لیے 'اماراتی ٹیلنٹ اسٹریٹجی' کی منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت 2033ء تک نجی تعلیمی اداروں میں 3 ہزار مقامی شہریوں کو ملازمتیں دی جائیں گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
عالمی شہرت یافتہ ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز نے جولائی سے دسمبر 2026 کیلئے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری کر دی
-
یواے ای میں ہزاروں بھارتی شہری پریشان، قانونی جنگ نے پاسپورٹ اور ویزا سروسز روک دیں
-
بھارتی طالبعلم عمر خالد کا مودی سے اختلاف رائے، نوجوان کا مستقبل جیل کی نذر
-
برطانیہ گرمی سے جھلسنے لگا، 142 سال میں جون کا دوسرا گرم ترین مہینہ ریکارڈ
-
ٹرمپ نے ایک ہی سال میں کرپٹوکرنسی کاروبارسی2 ارب ڈالرکمالئے
-
امریکا اورمشرق وسطی کے 12 ممالک کا آبنائے ہرمز میں بلا رکاوٹ تجارت جاری رکھنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق
-
واٹس ایپ نے یوزر نیم فیچر پر بھارتی حکومت کے تحفظات کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان کیلئے لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازعہ بل منظور
-
خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
-
پینٹ بٹر کے جار میں بم چھپانے والا شخص امریکی ایئرپورٹ پر گرفتار
-
متحدہ عرب امارات کی تیل برآمدات 2017 کے بعد بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئیں
-
بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کے الزامات، میٹا کو امریکی عدالت میں بڑا دھچکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.