مریدکے تین مختلف واقعات میں دو نوجوان جاں بحق، ایک شدید زخمی

جمعرات 2 جولائی 2026 17:08

کالاشاہ کاکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2026ء) مریدکیشہر اور گرد و نواح میں پیش آنے والے تین مختلف واقعات میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا، پولیس اور ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعات نے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی پولیس کے مطابق پہلا واقعہ گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا، جہاں 22 سالہ عنصر ولد ملک ارشد، جو محلہ اقبال پارک کا رہائشی تھا، نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیادوسرے واقعے میں 35 سالہ امیر علی ولد خورشیدجو سندھ سے محنت مزدوری کے لیے پنجاب آیا تھاکھیتوں میں کام کے دوران سانپ کے ڈسنے کا شکار ہو گیاذرائع کے مطابق اسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکیپہنچایا گیا، تاہم ابتدائی طبی امداد کے باوجود وہ جان کی بازی ہار گیاتیسرے واقعے میں لدھیکے شرقی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 29 سالہ ریحان ولد ضیا الحق شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ریحان اس وقت ڈیری فارم پر سویا ہوا تھا جب اسے گولیاں ماری گئیں زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لاہور منتقل کر دیا گیاپولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث نامعلوم افراد کی تلاش جاری ہے۔