کینیا،اسکول کی 8 لڑکیوں پر ساتھی طالبات کے قتل کے الزام میں فرد جرم عائد

جمعرات 2 جولائی 2026 22:09

نیروبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2026ء) کینیا کی عدالت نے ایک اسکول کی 8 طالبات پر اپنی ساتھی طالبات کے قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عدالت میں پراسیکیوٹر نے اسکول کی 8 طالبات پر الزام عائد کیا گیا کہ مئی کے آخر میں کینیا کے رفٹ ویلی میں واقع ایک اسکول کے ہاسٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 16 طالبات ہلاک ہوئی ہیں اور اس آتشزدگی کی ذمہ دار مذکورہ طالبات ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کینیا میں گلگل ناکورو کانٹی میں واقع اوتومیشی گرلز اکیڈمی سینئر اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگی تھی اور مزید79 طالبات زخمی ہوئی تھی، اسکول میں زیرتعلیم طالبات کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔استغاثہ کے مطابق ملزم تمام لڑکیوں کو نیروبی کی کیبیرا ہائی کورٹ کی جج ڈیانا کاویڈزا کے روبرو پیش کیا گیا جہاں انہوں نے قتل کے الزام سے مسترد کرتے ہوئے خود کو بے گناہ قرار دیا۔