دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ: پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کا امکان

ابتدائی طور پر 17 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا پلان تھا تاہم اب ٹیسٹ سکواڈ کے 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کا امکان ہے: ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 3 جولائی 2026 11:07

دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ: پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 جولائی 2026ء ) دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلئے پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کا امکان ہے۔ 
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر پاکستان کے 17 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا پلان تھا تاہم اب ٹیسٹ اسکواڈ کے 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

 

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ 16 رکنی اسکواڈ کے لیے ایک بیٹر کو اسکواڈ سے کم کیا جا سکتا ہے، سعود شکیل کا دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے اسکواڈ میں جگہ بنانا مشکل ہے تاہم انگلینڈ کے 3 ٹیسٹ میچز کیلئے انہیں اسکواڈ میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔ 
ذرائع کے مطابق اسکواڈ کو 16 کھلاڑیوں تک رکھنے پر مشاورت جاری ہے، پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔