رجب بٹ و دیگر کو آڑے ہاتھوں لینے والی حنا پرویز بٹ خود تنقید کی زد میں آگئیں

صوبائی وزیر اب بھی رجب بٹ کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فالو کر رہی ہیں، سوشل میڈیا صارفین کے طنز

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 3 جولائی 2026 17:18

رجب بٹ و دیگر کو آڑے ہاتھوں لینے والی حنا پرویز بٹ خود تنقید کی زد میں ..
لاہور رجب و دیگر پر تنقید کے بعد حنا پرویز بٹ خود تنقید کی زد میں آگئیں۔ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ، علی حیدر آبادی اور سمیع رشید کو غیر ذمہ دارانہ کانٹینٹ بنانے پر آڑے ہاتھوں لیا تھا، حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہماری نوجوان نسل ایسے لوگوں کو فالو کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بچے ان افراد کو اپنا آئیڈیل بناتے ہیں وہ اپنی تربیت اور اخلاقی اقدار کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اس لیے والدین کو فوری طور پر اس معاملے پر سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔
تاہم ان کے بیان کے فوراً بعد سوشل میڈیا صارفین نے ایک دلچسپ تضاد کی نشاندہی کر دی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ سخت تنقید کے باوجود حنا پرویز بٹ اب بھی رجب بٹ کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فالو کر رہی ہیں، جس کے بعد مختلف پلیٹ فارمز پر طنزیہ تبصروں اور بحث کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

صحافی احمد وڑائچ کا کہنا ہے تھاکہ لیکن آپ تو خود "رجب بٹ" کو انسٹا پر فالو کرتی ہیں۔ 
سینئر وکیل بیرسٹر ابو ذر سلمان نیازی کا کہنا تھا کہ یہ بالکل ویسی ہی خود شکستہ، منافقانہ اور غیر منطقی دلیل ہے جس کی ہم آپ سے توقع کرتے ہیں۔ آپ نے پورا ایک ٹویٹ لوگوں کو یہ کہنے میں گزار دیا کہ وہ ایک یوٹیوبر کو فالو نہ کریں، جبکہ آپ کا اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ خاموشی سے اسی شخص کو فالو کر رہا ہے۔